حیدرآباد

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرکی کے کویتا سے خیرسگالی ملاقات

کے کویتانے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرکوبتایا کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤکی قیادت میں ریاست‘تمام شعبوں میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

حیدرآباد: برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنرگریٹ ون اوین نے آج حکمراں جماعت ٹی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا سے ان کے مکان پر ملاقات کی یہ ملاقات خیرسگالی رہی۔اس موقع پر ایم ایل سی کے کویتانے گریٹ ون اوپن کو مبارکباد دی۔

ان دونوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔کے کویتانے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرکوبتایا کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤکی قیادت میں ریاست‘تمام شعبوں میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ تلنگانہ کی ترقی اور دیگر امورپر ڈپٹی ہائی کمشنربرطانیہ اور کے کویتا نے تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔

a3w
a3w