حیدرآباد

باغ لنگم پلی پارک کی تزئین نو

کرشنا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس پارک میں سرسبزی وشادابی، واک ویز، اوپن جم، بچوں کے کھیلنے کے لئے آلات اور بیٹھنے کے لئے نشستوں کا انتظام کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مشہور باغ لنگم پلی پارک کی تزئین نو کی گئی ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اس خصوص میں آئی ایف ایس آفیسر کرشنا کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی

کرشنا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس پارک میں سرسبزی وشادابی، واک ویز، اوپن جم، بچوں کے کھیلنے کے لئے آلات اور بیٹھنے کے لئے نشستوں کا انتظام کیاگیا ہے۔

انہوں نے اس ٹوئیٹ کو جی ایچ ایم سی آن لائن،تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو، مئیر گریٹرحیدرآباد گدوال وجئے لکشمی اورکمشنر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کو ٹیگ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے اس پارک کی تصاویر کو بھی شئیر کیا۔