جرائم و حادثات

کردار پرشبہ، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

یہ جوڑاکرائے کے مکان میں مقیم تھا۔کل شب دونوں میں اسی مسئلہ پرجھگڑا ہوا جس پر برہمی کے عالم میں کارتک نے اپنی بیوی ارونا کا گلا گھونٹ دیا اور پھر کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: بیوی کے کردار پرشبہ کرتے ہوئے شوہر نے بیوی کا قتل کردیا اوربعد ازاں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔یہ واردات آندھراپردیش کے پلناڈوضلع میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

ذرائع کے مطابق بھیماورم گاوں سے تعلق رکھنے والے کارتک کی شادی ستن پلی ٹاون کی رنگاکالونی کی رہنے والی 18سالہ ارونا سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے ہی وہ اپنی بیوی کے کردار پرشبہ کیاکرتا تھا۔اس مسئلہ پر دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

یہ جوڑاکرائے کے مکان میں مقیم تھا۔کل شب دونوں میں اسی مسئلہ پرجھگڑا ہوا جس پر برہمی کے عالم میں کارتک نے اپنی بیوی ارونا کا گلا گھونٹ دیا اور پھر کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جوکارتک کو قریبی اسپتال لے گئی۔اس کو بہتر علاج کے لئے گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔کارتک کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w