حیدرآباد

سالارجنگ میوزیم میں ممتازفلم اداکارہ انیتا اڈوانی کی کتاب ’’ اندیر لنگی وکڈ ویز‘‘ کا رسم اجرا

انیتا اڈوانی نے راجیش کھنہ کی حیات و خدمات پر پر تحریر کی ۔کتاب رجیش کھنہ کی حیات کے اس مشکل دور کا بھی ذکر ہے گیا ہے جب راجیش کھنہ کے اپنوں نے ان کے سائے سے پرہیز کر لیا تھا ۔

حیدرآباد: منصف ٹی وی چینل اور رینوا بی بی کینسر اسپتال حیدر آباد کے مشترکہ بینر تلے حیدر آباد سالار جنگ میوزیم میں ممتاز فلم اداکارہ انیتا آڈوانی کی کتاب اندیرلنگلی وکڈ ویز کتاب کا اجراء ہائی نیس رونق يار خان حکومت آصفیہ کے وارث نویں نظام اور فرسٹ ڈیموکریٹک نظام کے دست مبارک سے کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

انیتا اڈوانی نے راجیش کھنہ کی حیات و خدمات پر پر تحریر کی ۔کتاب رجیش کھنہ کی حیات کے اس مشکل دور کا بھی ذکر ہے گیا ہے جب راجیش کھنہ کے اپنوں نے ان کے سائے سے پرہیز کر لیا تھا ۔

انتیس دسمبر راجیش کھنہ کا یوم پیدائش ہے ۔اس مناسبت سے اس اس کتاب کا اجراء انتیس دسمبر کو کیا گیا ہے ۔کتاب کی رونمائی کے موقع پر ممتاز ادیب ڈاکٹر مہتاب عالم بطور اسپشل گیسٹ ،منصف ٹی وی کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف حبیب نصیر اور منصف ٹی وی حیدر آباد کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد صدیق علی کی موجودگی نے پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا ۔

انیتا اڈوانی کی کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہائی نیس رونق یار نے وقت کی ضرورت قرار دیا جبک انیتا اڈوانی نے کتاب لکھنے کی وجوہات اور راجیش کھنہ سے اپنے قریبی مراسم پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ممتاز ادیب، مفکر محقق پروفیسر محمد مسعود احمد نے ہندی فلم ،راجیش کھنہ کی 153 فلموں ،فلم فیئر ایوارڈ ،قومی ایوارڈ اور مشہور فلموں حیدر آباد کی آمد کا تفصیل سے ذکر کیا ۔

اس موقع پر کیک کاٹ کے راجیش کھنا کی یادوں کو تازہ کیا گیا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عارف معین نے بحسن وخوبی انجام دیا اور اپنی نظامت کے منفرد انداز سے پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا ۔