مودی حکومت نے تلنگانہ کو فنڈس سے محروم رکھا ہے، سبیتا اندراریڈی کا الزام

انہوں نے کہا کہ زعفرانی جماعت کے لیڈران، تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں ان کے رول کے بارے میں وضاحت کے بجائے صرف کے چندرشیکھرراؤ زیرقیادت حکومت پر تنقیدیں کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج بی جے پی لیڈروں پر سخت نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ زعفرانی جماعت کے لیڈران، تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں ان کے رول کے بارے میں وضاحت کے بجائے صرف کے چندرشیکھرراؤ زیرقیادت حکومت پر تنقیدیں کررہے ہیں۔

رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ کارپوریشن حدود کے 46ویں ڈیویژن میں وزیرتعلیم نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کو فنڈس فراہم کررہی ہے جبکہ تلنگانہ کو فنڈس سے محروم رکھاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس ریاست کی ترقی کو بھی یقینی بنائیں۔