کھاد کی کمی کو ختم کرنے مرکز سے بارہا اپیل کی گئی:وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ
انہوں نے کریم نگر ضلع کے نلارامیا پلی میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی گاؤں پنچایت عمارت کا افتتاح ضلع کلکٹر پمیلاست پتی کے ساتھ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خواتین کے گروپس میں اسٹیل کا سامان بھی تقسیم کیاگیا۔
حیدرآباد: ریاست میں کھاد کی کمی سے کسانوں کو ہورہی مشکلات پر تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ کھاد کی فراہمی مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے اور مرکزی حکومت سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ یوریا کی کمی کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کریم نگر ضلع کے نلارامیا پلی میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی گاؤں پنچایت عمارت کا افتتاح ضلع کلکٹر پمیلاست پتی کے ساتھ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خواتین کے گروپس میں اسٹیل کا سامان بھی تقسیم کیاگیا۔
پونم پربھاکر نے کہا کہ گاؤں میں موجود مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گاؤں کے ضروری راستے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور پل کا ٹنڈرمکمل ہو چکا ہے، جلد ہی تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حسن آباد حلقہ انتخاب میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے اور آلودگی کو روکنے کے لئے تمام گاؤں میں اسٹیل کا سامان تقسیم کیاجارہا ہے۔
وزیر نے کہا کہ حلقہ کے تمام ہوٹلس کو اسٹیل گلاس اور اسٹیل کے سامان فراہم کئے گئے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کا استعمال کریں۔
وزیر پونم پربھاکر نے مزید بتایا کہ اس سال حلقہ میں 3500 اندرماں مکانات فراہم کئے گئے ہیں، تمام اہل افراد کو یہ مکانات مل گئے ہیں اور جن کے پاس ابھی مکان نہیں ہے، انہیں دوسر ے مرحلہ میں مکان فراہم جائیں گے۔