مہاراشٹرا

مشہور مراٹھی شاعر کے مکان میں سرقہ کرنے والے چور کو پچھتاوا

وہ اگلے دن مزید اشیاء چرانے کے لئے جب مکان میں داخل ہوا تو اس کی نظر ایک کمرہ میں نارائن سُروے کی تصویر پر پڑی۔ ایسا لگتا ہے کہ چور کافی پڑھا لکھا ہے، اس کا مطالعہ وسیع ہے۔

ممبئی: ایک چور کو یہ جان کر پچھتاوا ہوا کہ اس نے جس گھر سے قیمتی اشیاء چوری کیں وہ ایک مشہور مراٹھی قلمکار کا ہے۔ اُس نے سرقہ کردہ ساری اشیاء پھر اسی مکان میں لاکر رکھ دیں۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
پولیس کی توجہ ہٹانے چوروں نے فاروق کے مکان سے مسروقہ فون سدرشن کے گھر میں چھوڑدیا
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

 چور نے جس مکان سے قیمتی اشیاء بشمول ایک ایل ای ڈی ٹی وی کا سرقہ کیا وہ ضلع رائے گڑھ کے نیرل میں نارائن سُروے کا مکان ہے۔ 84سال کی عمر میں 16اگست 2010ء کو چل بسے نارائن سُروے مشہور مراٹھی شاعر اور سماجی جہد کار تھے۔

 ان کی پیدائش ممبئی میں ہوئی تھی اور ان کی نظموں میں اربن ورکنگ کلاس (شہری محنت کش طبقہ) کی جدوجہد کو بیان کیا گیا ہے۔ اب اس مکان میں نارائن سُروے کی بیٹی سوجاتا اور داماد گنیش گھارے رہتے ہیں۔ یہ دونوں اپنے بیٹے کے پاس ویرار گئے ہوئے تھے اور مکان 10دن تک بند تھا۔

اِس دوران چور مکان میں داخل ہوا اور اس نے ایل ای ڈی ٹی وی سیٹ اور دیگر اشیاء چرائیں۔ وہ اگلے دن مزید اشیاء چرانے کے لئے جب مکان میں داخل ہوا تو اس کی نظر ایک کمرہ میں نارائن سُروے کی تصویر پر پڑی۔ ایسا لگتا ہے کہ چور کافی پڑھا لکھا ہے، اس کا مطالعہ وسیع ہے۔

 اُس نے پچھتاوے کے نوٹ کے ساتھ ساری اشیاء مکان میں لاکر واپس رکھ دی۔ اُس نے دیوار پر ایک چھوٹا نوٹ چسپاں کیا کہ مالک مکان اسے ایک عظیم قلمکار کے مکان میں چوری کے لئے معاف کردیں۔ سوجاتا اور ان کا شوہر ممبئی سے اتوار کو جب واپس اپنے گھر آئے تو انہوں نے یہ نوٹ دیکھا۔ پولیس انسپکٹر شیواجی دھاولے (نیرل پولیس اسٹیشن) نے یہ بات بتائی۔

 ٹی وی اور دیگر اشیاء پر پائے گئے فنگرپرنٹ کی بنیاد پر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔ مشہور مراٹھی شاعر بننے سے قبل نارائن سُروے کی پرورش ممبئی کی سڑکوں پر ایک یتیم کی حیثیت سے ہوئی تھی۔

 انہوں نے گھریلو نوکر، ہوٹل میں برتن دھونے، کتے کی رکھوالی کرنے، دودھ گھروں پر پہنچانے کا کام کیا تھا۔ وہ حمال بھی رہے، ایک مل ورکر بھی۔ اپنی شاعری کے ذریعہ انہوں نے محنت کی عظمت بیان کی۔

a3w
a3w