دہلی

بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کی اطلاعات تشویش ناک: اسداویسی

اویسی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ حکومت اور بنگلہ دیش کے حکام بین الاقوامی قانون کے تحت اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں۔

نئی دہلی: اے آئی ایم آئی صدر اسد الدین اویسی نے آج ان اطلاعات پر تشویش ظاہر کی کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے اُس ملک کے حکام سے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا کی اطلاع کے مطابق پیر کے روز شیخ حسینہ زیرقیادت حکومت کا تختہ پلٹ ہونے کے بعد سے بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 232 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

 اس کے نتیجہ میں وسط جولائی میں مخالف کوٹہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک مہلوکین کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔ اویسی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔

 حکومت اور بنگلہ دیش کے حکام بین الاقوامی قانون کے تحت اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ اس ملک کی اکثریتی برادری اقلیتوں کے مکانات اور عبادتگاہوں کی حفاظت کررہی ہے۔ یہی ہونا چاہئے۔