تلنگانہ

اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کے لیے اسپیکر اسمبلی اور کلکٹر وقار آباد سے نمائندگی

سماجی کارکن جناب محمد ہاشم حسین کی قیادت میں، شیوا ریڈی پیٹ، وقار آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے وفد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مسٹر گڈم پرساد کمار اور کلکٹر وقار آباد سے ملاقات کی۔

سماجی کارکن جناب محمد ہاشم حسین کی قیادت میں، شیوا ریڈی پیٹ، وقار آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے وفد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مسٹر گڈم پرساد کمار اور کلکٹر وقار آباد سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

اس ملاقات میں مختلف مسائل پر نمائندگی کی گئی، جن میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے، سرکاری دفاتر میں اردو سائن بورڈز لگانے، اور مختلف شعبوں میں خالی اردو جائیدادوں کو پر کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

اس موقع پر جناب سید عبدالمتین، سینیئر کانگریس لیڈر اور جناب محمد حسیب (عفو) نے اسپیکر اسمبلی کو تلنگانہ حکومت کے 9335/2016 نمبر میمو کا حوالہ دیا، جو اردو زبان کے حقوق سے متعلق ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو جلد ہدایات جاری کریں گے۔

ملاقات میں سماجی کارکن جناب محمد ہاشم حسین، سابقہ ایم ایل اے جناب سید عبدالمتین، جناب محمد محمود، جناب محمد ابراہیم (مارکیٹ چیئرمین)، جناب محمد مجاہد علی، جناب محمد اسحاق، جناب محمد جہانگیر خان، جناب محمد نذیر حسین، جناب محمد عظیم الدین، جناب محمد غوث، جناب محمد خواجہ پاشاہ، جناب محمد مشتاق، جناب محمد حسیب، جناب محمد عثمان، جناب محمد اعظم، جناب محمد اکبر، جناب قاضی محمد عبدالقادر اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔