تلنگانہ

’مسلمانوں کو بی جے پی کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی ترک کرنےمشورہ‘

اتر پردیش کے سابق کار گزار چیف منسٹر و بی جے پی قائد ڈاکٹرعمار رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب کا ساتھ سب کا وشواس اور سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

حیدرآباد: اتر پردیش کے سابق کار گزار چیف منسٹر و بی جے پی قائد ڈاکٹرعمار رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب کا ساتھ سب کا وشواس اور سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے ملک کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی تر ک کرتے ہوئے پارٹی سے گفت وشنید کے ذریعہ اپنے مسائل حل کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس جب قائم ہوئی تھی تب، مسلمان اس پارٹی سے دور تھے، مولانا ابوالکلام کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک کے مسلمان کانگریس سے قریب ہوئے۔

اتر پردیش کے سابق کارگزار چیف منسٹر و بی جے پی قائد ڈاکٹر عمار رضوی نے اتوار کے روز یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر کانگریس کو خیرباد کہتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

جب کہ وہ سابق میں 50 سال تک کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ہندوراشٹرا میں تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی بھی کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتی طلبہ کے پری میٹرک اسکالرشپ کو ختم نہیں کیا ہے اسکالر شپس کو برخواست کرنے کی اطلاع غلط ہے۔

مرکزی کابینہ میں ایک بھی مسلمان وزیر کو شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ میں بہت جلد مسلمان قائد کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تقریباً35فیصد مسلمان ناخواندہ ہیں۔ ملک کی ترقی کیلئے تمام مسلمانوں کو خواندہ ہونا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے اقلیتوں بالخصوصی مسلمانوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا ہے تاہم ملک کی اقلیت کو ان اسکیمات کا علم نہ ہونے سے منظورہ رقم حکومت کے خزانے میں واپس چل جاتی ہے۔

اس سلسلہ میں بیورو کریسی کو بھی توجہ دینا چاہئے اور ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کو مرکز کی اسکیمات کے بارے میں مسلمانوں کو واقف کروانا چاہئے۔ انہوں نے اتر پردیش میں بلڈوزر کلچر کے لئے بعض غیر سنجیدہ عہدیدار ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس مسئلہ پر اتر پردیش کے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کو واقف کروایا ہے۔ یہ مسئلہ عدالت میں زیر دوران ہے۔ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے سینئر قائد میر فراست علی بھی موجود تھے۔

a3w
a3w