تلنگانہ
یوم جمہوریہ کی تقریب۔ جھنڈا لہراتے وقت کھمبا ٹوٹ کر وزیر واکٹی سری ہری کے قریب گرپڑا
تفصیلات کے مطابق جب وزیر سری ہری ہزاروں طلبہ،حکام اور عوام کی موجودگی میں پرچم کشائی کے لئے رسی کھینچ رہے تھے تو دباؤ کی وجہ سے جھنڈے کا کھمبا اچانک درمیان سے ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ لکڑی کا وزنی کھمبا وزیر کے بالکل قریب گرا تاہم انہوں نے مستعدی دکھاتے ہوئے فوراً پیچھے ہٹ کر اپنی جان بچائی۔
حیدرآباد: یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران تلنگانہ کے وزیر واکٹی سری ہری ایک بڑے حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
یہ واقعہ ضلع نارائن پیٹ کے مکتھل تحصیلدار دفتر میں پیش آیا جہاں وزیر موصوف قومی پرچم لہرانے کے لئے پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق جب وزیر سری ہری ہزاروں طلبہ،حکام اور عوام کی موجودگی میں پرچم کشائی کے لئے رسی کھینچ رہے تھے تو دباؤ کی وجہ سے جھنڈے کا کھمبا اچانک درمیان سے ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ لکڑی کا وزنی کھمبا وزیر کے بالکل قریب گرا تاہم انہوں نے مستعدی دکھاتے ہوئے فوراً پیچھے ہٹ کر اپنی جان بچائی۔
اس اچانک پیش آنے والے واقعہ میں وہاں موجود ایک شخص زخمی ہو گیا جسے عملے نے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس واقعہ کے بعد وہاں کچھ دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا لیکن وزیر کے محفوظ رہنے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔