آندھراپردیش

وجئے واڑہ میں جشن جمہوریہ، گورنر نے ترنگا لہرایا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے کہا کہ حکومت، آئین کی روح، جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ یکساں مواقع دے رہی ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں جمعرات کو74 ویں یوم جمہوریہ تقاریب کا جوش وخروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ شہر وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل کارپوریشن گراونڈ پر منعقدہ مرکزی تقریب میں ریاستی گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے ترنگا لہرایا۔ اس تقریب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے کہا کہ حکومت، آئین کی روح، جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ یکساں مواقع دے رہی ہے۔ حکومت، ذات، مذہب علاقہ اور سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شفاف انداز میں ڈائرکٹ بینفٹ ٹرانسفر کے ذریعہ استفادہ کنند گان میں 1.82لاکھ کروڑ روپے منتقل کردئیے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے وعدوں پر قائم رہتی ہے۔

حکومت نے صرف43 ماہ میں حقیقی گرام سواراج کو لاتے ہوئے اہم کارنامہ انجام دیا ہے جس کی نظیر کوئی ریاست پیش نہیں کرسکتی۔ گرام سوا راج ولیج کے وارڈ سکریٹریٹ اور والینٹر سسٹم، اہم صناصر ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

گورنر نے یوم جمہوریہ تقریر میں کہا کہ حکومت نے 54,360 کروڑ کے مصارف سے 30.20 لاکھ امکنہ تعمیر کرنے کا پراجکٹ کو متعارف کرایاہے۔ 33,544 کروڑ روپے کے خرچ سے18.63لاکھ مکانات کی تعمیر شروع کی گئی ہے جس می سے2.3 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ مابقی امکنہ کے کام مختلف مراحل میں ہیں۔ گورنر نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آندھرا پردیش کو اولین ریاست کا اعزاز اس وقت حاصل ہوا جبکہ ریاست اے پی میں 100 برس بعد اراضیات کا جامع دوبارہ سروے کیا گیا۔ اس سروے میں انتہائی عصری اور ایڈوانسڈ سروے ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ اراضیات کے دوبارہ سروے پراجکٹ کو 17,584 مواضعات میں شروع کیا گیا۔ ان مواضعات میں 2.26 کروڑ ایکڑ زرعی زمین اور 85 لاکھ ایکڑ سرکاری خانگی اراضیات ہیں۔