دہلی

آندھراپردیش کی جھانکی کے ذریعہ قدیم پربھالا تھیرتم فیسٹول کو اجاگر کیا گیا

سامنے ایک بیل بنڈی پر مشتمل یہ جھانکی پربھالا تیرتھم فیسٹول کی عکاسی کررہی تھی یہ تہوار، مکرسنکرانتی کے دوران منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو نمایا ں کرنا اس جھانکی کا ا ہم تھیم تھا۔450 سالہ قدیم روایتی کلچر کو اس جھانکی کے ذریعہ اجاگر کیا گیا۔

نئی دہلی: یوم جمہوریہ تقاریب کے حصہ کے طور پر جمعرات کے روز نئی دہلی میں کرتوویہ پتھ پر آندھرا پردیش کی جھانک پیش کی گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر پیش کردہ اے پی کی جھانکی، پربھالاتیرتھم فیسٹول کو نمایاں کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی

 سامنے اے بیل بنڈی پر مشتمل یہ جھانکی پربھالا تیرتھم فیسٹول کی عکاسی کررہی تھی یہ تہوار، مکرسنکرانتی کے دوران منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو نمایا ں کرنا اس جھانکی کا ا ہم تھیم تھا۔450 سالہ قدیم روایتی کلچر کو اس جھانکی کے ذریعہ اجاگر کیا گیا۔ اس کے دونوں جانب روایتی ڈانسرس موجود تھے۔

 اس کے دونوں جانب ڈانسر تھے بعدازاں ضلع کونا سیما کے مواضعات کے عوام نے روایتی طور پر تیرتھم میں شرکت کرتے ہوئے قدیم و روایتی تہذیب کو نمایاں کیا۔ اس فیسٹول میں بمبو(بانس) کے فریموں سے بتائی گئی مورتیوں، کو مختلف رنگوں کے کپڑوں، پیپرس (کاغذات)، پروں اور تھرکول (چاول کی پتیاں جو خوشحالی کی علامت ہیں) سے سجایا گیا۔

 اس جھانکی کے ذریعہ یہ بتایا گیا کہ کس طرح آرائشی بانس کی محرابیں جس میں بھگوان شیوا کی مورتی رکھی جاسکتی ہیں، مختلف دیہاتوں سے بڑے جلوس میں لے جایا جاتا ہے اور عوام، جوش وخروش کے ساتھ پربھالا تیرتھم میں شرکت کرتے ہیں، آتش بازی کے درمیان روایتی موسیقی کے آلات بجاتے ہوئے قدیم لوک ڈانس کرتے ہیں۔ ان تمام امور کو اس جھانکی کے ذریعہ پیش کیا گیا۔