تلنگانہ

ورنگل میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان 3 افراد ہلاک

مقامی افراد نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور6افراد شدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے وردھناپیٹ کے ڈی سی تانڈہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو پیچھے سے کار کے ٹکر دے دی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

مہلوک 45سالہ کرشنا ریڈی، ان کی بیوی 36سالہ ورالکشمی اور ان کا بیٹا9سالہ وینکٹ سائی ریڈی جن کا تعلق ضلع ورنگل کے پری کاواڈہ سے ہے، اے پی کے اونگول سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔کرشناریڈی، بلڈر تھا۔کار میں جملہ 9افراد سوار تھے۔

اگرچہ کہ ان کا تعلق اے پی کے ضلع پرکاشم سے تھا تاہم یہ خاندان ضلع ورنگل میں 15برس سے مقیم تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔