تلنگانہ

تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس کی جلد اجراء کی درخواست

کانگریس پارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ دھان کی خریداری اور اس سے متعلق معاملات کا واضح طریقہ کار وضع کرے۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ دھان کی خریداری اور اس سے متعلق معاملات کا واضح طریقہ کار وضع کرے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

حکمراں کانگریس پارٹی کے ارکان بی منوہر ریڈی نے مختلف محکموں کی گرانٹس پر قانون ساز اسمبلی میں بحث کا آغاز کیا۔

انہوں نے نئے راشن کارڈس کی جلد اجراء کی درخواست کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق حکومت نے جنوبی تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا۔

یہ کہتے ہوئے کہ وقار آباد ضلع کی فی کس آمدنی تمام اضلاع سے کم ہے، ضلع میں 1970 کی دہائی میں بنائے گئے تین پراجکٹس اس وقت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آدھے آدھے حصے کو بھی پانی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

حکمراں پارٹی کے رکن ویمولا ویرشم نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں چار ہزار سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے اور پچھلی حکومت کی غیر سائنسی پالیسیوں کی وجہ سے رعیتوبندھو اسکیم پر مناسب عمل نہیں کیاجارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے کسانوں کی طرح بنکروں کے 50 ہزار کروڑ روپے کے قرضے معاف کرنے کی بھی خواہش کی۔