مشرق وسطیٰ

ایران میں بس کھائی میں گرپڑی، 16 افراد ہلاک

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ سالانہ 17 ہزار اموات کے ساتھ ایران دنیا بھر میں ٹریفک سیفٹی کا بدترین ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس کی وجہ ٹریفک قوانین کا پاس و لحاظ نہ کرنا‘ غیرمحفوظ گاڑیاں اور ناکافی ہنگامی خدمات بتائی جاتی ہے۔

تہران: ایران کے سرکاری ٹی وی کی اطلاع کے مطابق ملک کے مغربی صوبہ میں ایک مِنی بس کے کھائی میں گرجانے کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر کردستان علاقہ کے کرد صوبہ میں پیش آیا۔ زخمیوں کو سننداج شہر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

ملک کی ہنگامی تنظیم نے ایک بچاؤ ہیلی کاپٹر اور ایک ایمبولنس بس کے علاوہ دیگر 6 ایمبولنس گاڑیوں کی مدد سے زخمیوں کو منتقل کیا۔

حکام نے حادثہ کی وجہ نہیں بتائی اور صرف اتنا کہا کہ اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

a3w
a3w