تلنگانہ

ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کامطالبہ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج

ڈی ایس سی امتحان تین ماہ تک ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں کل شب طلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: ڈی ایس سی امتحان تین ماہ تک ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں کل شب طلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

ان طلبہ نے کہا کہ ڈی سی ایس امتحان 18جولائی اور5اگست کو ہونے والا ہے جبکہ گروپ 2امتحان 7اگست اور8اگست کو مقررہے

انہوں نے کہاکہ امتحان کی تیاری میں ان کو دشواری ہورہی ہے اسی لئے ڈی ایس سی امتحان تین ماہ کیلئے ملتوی کیاجائے۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس کے ساتھ مظاہرین کی بحث وتکرارہوگئی۔

ان احتجاجی طلبہ نے کہاکہ کانگریس حکومت نے دولاکھ ملازمتوں کی فراہمی کا انتخابی وعدہ کیاتھا۔انہوں نے طنزیہ طورپر کہا کہ یہ کانگریس حکومت بے روزگاروں کو یہ تحفہ دے رہی ہے۔

اس اچانک احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔