تلنگانہ

ایس ایل بی سی سرنگ میں ریسکیو آپریشن تیز، بچاؤ آپریشن فیصلہ کن موڑ پر!

ناگر کرنول کے ضلع کلکٹر سنتوش اور ایس پی ویبھو گائیکواڑ کی نگرانی میں کیچڑ نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سرنگ سے بڑی مقدار میں کیچڑ باہر نکالا جا رہا ہے۔ لوکو ٹرین کو ایک چکر مکمل کرنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ رہا ہے۔

حیدرآباد: ایس ایل بی سی ٹنل میں جمع کیچڑ کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز امدادی کارروائیوں کے دوران ایک جانب ڈی واٹرنگ (پانی نکالنے) کا کام جاری ہے، جبکہ دوسری جانب لوکو ٹرین کے ذریعے کیچڑ کو باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
آصف آباد کے نو مقررہ ڈپٹی کلکٹر جی جے جوئل کو میوا کی جانب سے تہنیتی تقریب
پروفیسر محمد مسعودؔ احمد کا ادبی دورۂ سولاپور، مشاعروں اور علمی نشستوں میں شرکت
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

ٹی بی ایم مشین کے قریب پڑے ہوئے آلات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جب تک یہ کام مکمل نہیں ہوتا، تب تک امدادی سرگرمیوں کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ناگر کرنول کے ضلع کلکٹر سنتوش اور ایس پی ویبھو گائیکواڑ کی نگرانی میں کیچڑ نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سرنگ سے بڑی مقدار میں کیچڑ باہر نکالا جا رہا ہے۔ لوکو ٹرین کو ایک چکر مکمل کرنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ رہا ہے۔

 مزدوروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے اور اندر ہٹیاچی مشین کے ذریعہ کیچڑ کو نکالا جا رہا ہے، جسے بعد میں بھاری مشینوں کی مدد سے ٹپرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج پورا دن یہی کام جاری رہے گا، اور اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اندر پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

کیچڑ نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹی بی ایم مشین کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹنے کا کام بھی جاری ہے۔ ان حصوں کو علیحدہ کر کے سرنگ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں دو کلومیٹر کے علاقے سے کیچڑ صاف کیا جا رہا ہے تاکہ مزید امدادی کارروائیوں کے لیے راستہ بنایا جا سکے۔