ایشیاء

پاکستان مسلم لیگ، عمران خان کے خلاف کسی بھی حد تک جائے گی: رانا ثناء اللہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اور ایسے مقام پر پہنچادیا ہے جہاں سیاسی منظرنامہ سے ”یا تو اُس کا یا ہمارا“ ”صفایا“ ہوجائے گا۔

لاہور: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اور ایسے مقام پر پہنچادیا ہے جہاں سیاسی منظرنامہ سے ”یا تو اُس کا یا ہمارا“ ”صفایا“ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی ترقی کیلئے عمران خان کو5 سال جیل میں رکھنا ضروری : پاکستانی وزیر
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی:رانا ثنا اللہ
عمران خان کی پارٹی کو بامعنی بات چیت کی دعوت
عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

ایک خانگی ٹی وی چیانل کو انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینئر قائد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ کو پی ایم ایل این کا ’دشمن“ قراردیا اور کہا کہ عمران خان سے ”دشمن جیسا برتاؤ ہوگا“۔

سابق وزیراعظم اور لندن میں مقیم پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف کے قریبی ساتھی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ برسراقتدار جماعت کو جب بھی اپنی بقاء خطرہ میں لگتی ہے وہ اپنے اصل سیاسی حریف کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے دن کہا کہ سیاسی منظرنامہ سے یا تو وہ مٹ جائے گا یا ہم مٹ جائیں گے۔

اُس شخص نے ملک کی سیاست کو ایسے مقام پر پہنچادیا ہے جہاں دونوں میں صرف ایک (پی ٹی آئی یا پی ایم ایل این) باقی بچے گی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی بقاء خطرہ میں ہے اور ہم اُس شخص کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ 68 سالہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی بنادیا۔

وہ اب ہمارا دشمن ہے اور ہم اس سے ویسا ہی برتاؤ کریں گے۔ گزشتہ برس نومبر میں صوبہ پنجاب کے وزیرآباد میں ریالی کے دوران حملہ میں محفوظ رہنے والے عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو ناکام قاتلانہ حملہ کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ 70 سالہ عمران خان نے نواز شریف اور آئی ایس آئی کے ایک سینئر عہدیدار کا بھی نام لیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے اندیشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی سربراہ کا بیانیہ دونوں جماعتوں کے ورکرس میں بغض و عناد پیدا کررہا ہے۔ دونوں جماعتوں کے ورکرس کے ہاتھوں یا تو وہ مارا جائے گا یا میں مارا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی لاقانیت ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پچھلے 11 ماہ سے ملک کو آگ لگانے کی کوشش میں ہے لیکن مخلوط حکومت نے ہمیشہ تحمل برتا ہے تاکہ صورتِ حال نہ بگڑے۔ رانا ثناء اللہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی قائد اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ یہ عمران خان کو جان سے ماردینے کی پی ایم ایل این حکومت کی راست دھمکی ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ آیا ثناء اللہ گینگ چلارہا ہے یا حکومت؟۔ سپریم کورٹ نے بجا طورپر نواز شریف کی پی ایم ایل این کو سلیکان مافیا قراردیا تھا اور رانا ثناء اللہ کا بیان اس کا ثبوت ہے۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کا نوٹ لے۔ ماضی میں کبھی بھی نہیں دیکھا گیا کہ برسراقتدار جماعت نے پاکستان کے ایک مقبول ِ عام قائد کو ہلاک کرنے کی کھلے عام دھمکی دی ہو۔

a3w
a3w