تلنگانہ
حیدرآباد میں بی جے پی کی بائیک ریلی
لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے مقصد سے بی جے پی تلنگانہ کی جانب سے مختلف مقامات پر وجئے سنکلپ یاترا نکالی جارہی ہے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے مقصد سے بی جے پی تلنگانہ کی جانب سے مختلف مقامات پر وجئے سنکلپ یاترا نکالی جارہی ہے۔
کل شب شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی میں یاترا کے حصہ کے طورپربائیک ریلی نکالی گئی۔
اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کے انچارج مرلی دھرراو، میڑچل ضلع اربن صدرہریش ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے مرکز کی مودی حکومت کی اسکیمات اور کارناموں سے واقف کروایا۔