شمالی بھارت

بھائی نے بہن کا قتل کردیا

پونم اور نیلو جائیداد میں حصے کا مطالبہ کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب پونم اور نیلو ایک دوکان پر تالا لگارہی تھیں۔ نکو موقع پر پہنچ گیا اور اس نے تابڑ توڑ فائرنگ کردی۔

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ شاہ گنج بازار علاقے میں ایک بھائی نے زمینی تنازع معاملے میں اپنی ہی بہن کا قتل کردیا جب کہ اس کے حملے میں بھابھی زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونم چودھری(25) کا اس کے بھائی للت عرف نکو چودھری سے جائیداد کے بارے میں کچھ تنازع تھا۔

پونم کا بڑا بھائی روپیش کا 15سال قبل قتل کردیا گیا تھااوران کے والدین کی دو سال قبل موت ہوگئی تھی۔ خاندان میں پونم اس کا بھائی نکو ، بڑی بہن دیپا اور مرحوم بھائی روپیش کی بیوی نیلوبچے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنبے کا سنکری گلی میں دو درجن دوکانیں ہیں۔ پونم اور نیلو جائیداد میں حصے کا مطالبہ کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب پونم اور نیول ایک دوکان پر تالا لگارہی تھیں۔نکو موقع پر پہنچ گیا اور اس نے تابڑ توڑ فائرنگ کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ پونم جس کے سر میں گولی لگی تھی اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نیلو کے بازوں میں شدید چوٹ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔