سعودی عرب میں سڑک حادثہ۔دو حیدرآبادی جاں بحق، ایک زخمی
سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو حیدرآبادی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو حیدرآبادی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ منگل کو دمام میں پیش آیا۔یہ تینوں انڈین انٹرنیشنل اسکول دمام کے طلبا تھے۔
گیارہویں جماعت کے حسن ریاض، نوین جماعت کے ابراہیم اظہرحادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھویں جماعت کے طالب علم عمار شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ کار جن میں تینوں سوار تھے، دمام میں سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ دونوں کا تعلق پرانا شہر سے ہے۔
ابراہیم اظہر حسینی علم اور حسن ریاض، موتی گلی چارمینار سے تعلق رکھتے تھے۔
سرکردہ سماجی جہد کار اناس وکم، ٹریفک پولیس اور حکام سے تال میل کررہے ہیں تاکہ تمام قانونی امور اور تدفین کے انتظامات کئے جاسکیں۔ابراہیم جمعرات کو حیدرآباد آنے والے تھے۔