تجارت
ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کی کمی کی
انہوں نے کہا کہ افراط زر کم ترین سطح پر برقرار ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو بلند ہے۔ اس سے مرکزی بینک کے پاس پالیسی سود کی شرحوں میں کمی کا موقع ہے۔
ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ریپو شرحوں میں 0.25 فیصد کی کمی کی ہے۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ میٹنگ کے بعد جمعہ کو پالیسی کی شرحوں کا اعلان کرتے ہوئے، آربی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کمی کرکے 5.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ فوری طور پر لاگو ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کم ترین سطح پر برقرار ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو بلند ہے۔ اس سے مرکزی بینک کے پاس پالیسی سود کی شرحوں میں کمی کا موقع ہے۔
آر بی آئی نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے شرح نمو تخمینہ 6.8 فیصد سے بڑھا کر 7.3 فیصد کر دیا ہے، نیزافراط زر کی پیشن گوئی کو بھی 2 فیصد تک کم کر دیا ہے۔