حیدرآباد

عہدہ سے استعفی اور لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کی اطلاعات قیاس آرائیاں:گورنر تلنگانہ

گورنر تلنگانہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ عہدہ سے استعفی سے متعلق خبرقیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس مقصد کیلئے دہلی نہیں گئی تھیں اور اس سلسلہ میں کسی سے انہوں نے درخواست بھی نہیں کی۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے عہدہ سے استعفی دے کر جلد ہونے والے لوک سبھاانتخابات میں تمل ناڈو سے مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں گذشتہ چند دنوں سے جاری قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کے لئے انہوں نے بی جے پی ہائی کمان سے کوئی درخواست نہیں کی ہے اور انہیں جو بھی ہدایت ملے گی اس پر وہ عمل کریں گی۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ عہدہ سے استعفی سے متعلق خبرقیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس مقصد کیلئے دہلی نہیں گئی تھیں اور اس سلسلہ میں کسی سے انہوں نے درخواست بھی نہیں کی۔

 وہ حیدرآبادمیں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گی۔واضح رہے کہ تمیلی سائی سوندراراجن کا تعلق تمل ناڈو سے ہے جہاں وہ قبل ازیں بی جے پی کی صدربھی رہ چکی ہیں۔