شمالی بھارت
نیٹ کی برخاستگی کیلئے مغربی بنگال اسمبلی میں قرارداد منظور
مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی ایک تحریک چہارشنبہ کو منظور ہوئی جس میں نیٹ امتحان کی برخاستگی اور ریاستی حکومتوں کے علٰحدہ انٹرنس ٹسٹ کے پچھلے نظام کی بحالی کا مطالبہ کیاگیا۔
کولکتہ: مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی ایک تحریک چہارشنبہ کو منظور ہوئی جس میں نیٹ امتحان کی برخاستگی اور ریاستی حکومتوں کے علٰحدہ انٹرنس ٹسٹ کے پچھلے نظام کی بحالی کا مطالبہ کیاگیا۔
ٹاملناڈو کے بعد مغربی بنگال نیٹ کی برخاستگی کیلئے تحریک منظورکرنے والی دوسری ریاست بن گئی ہے۔ یہ پیشرفت نیٹ پرچہ امتحان کے حالیہ افشاء کے پس منظر میں ہوئی۔
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے وزیراعظم مودی کو مکتوب روانہ کرکے یہی مطالبہ کیاتھا۔ مغربی بنگال کے وزیرتعلیم برتیہ باسو کے بموجب ان کی پارٹی نیٹ کے ہمیشہ خلاف رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اس کی مزاحمت کرتی رہی ہے کیونکہ یہ ملک کے وفاقی ڈھانچہ کے خلاف ہے۔