حیدرآباد

سری سلیم ذخیرہ آب کے 3 گیٹس 10فٹ تک اٹھادئے گئے

سری سلیم ذخیرہ آب میں 1,06,205کیوزکس پانی داخل ہورہاہے جس کی وجہ ذخیرہ آب کے تین گیٹس 10فٹ بلندی تک اٹھادئے گئے ہیں اور پانی کا اخراج عمل میں لایاجارہاہے۔ تاحال مذکورہ ذخیرہ آب سے 1,46,888 کیوزک پانی چھوڑا گیا ہے۔

حیدرآباد: دریائے کرشنا کی سطح میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور سری سیلم، ناگرجنا ساگر کے ذخائر آب میں سطح مکمل ہوگئی ہے۔علاقے میں بارش کی وجہ مذکورہ دریا میں طغیانی آگئی ہے۔

سری سلیم ذخیرہ آب میں 1,06,205کیوزکس پانی داخل ہورہاہے جس کی وجہ ذخیرہ آب کے تین گیٹس 10فٹ بلندی تک اٹھادئے گئے ہیں اور پانی کا اخراج عمل میں لایاجارہاہے۔ تاحال مذکورہ ذخیرہ آب سے 1,46,888 کیوزک پانی چھوڑا گیا ہے۔

پروجکٹ کی مکمل سطح آب 885فٹ ہے جبکہ اس کی سطح اب 884.70فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ناگرجنا ساگر نلگنڈہ میں سیلاب کا پانی داخل ہورہاہے۔ سرکاری عہدیدار 96,072 کیوزکس پانی خارج کرر ہے ہیں۔اس مقصد کیلئے12گیٹس کھول دئے گئے ہیں۔ ناگرجنا ساگر کی سطح فی الحال 589.10فٹ ہے جبکہ مکمل سطح 590فٹ ہوتی ہے۔