سوشیل میڈیا

10روپے کی خاطر ریٹائرڈ آئی اے ایس آفسر کو لاتیں اور گھونسے مارے گئے(ویڈیو وائرل)

راجستھان کے جئے پور کے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک بس کی ہے جہاں کنڈکٹر نے 10 روپے کے لیے ایک بوڑھے کی پٹائی کی۔

جئے پور: راجستھان کے شہر جئے پور سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی شرمندہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا

اس ویڈیو میں ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور کنڈکٹر کے درمیان 10 روپے کو لے کر لڑائی ہو رہی ہے۔ دراصل 10 روپے کے کرایہ اور صحیح بس اسٹاپ پر نہ اترنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور پھر غصے میں آکر بزرگ افسر نے کنڈیکٹر کو تھپڑ مار دیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اتوار کو کہا کہ حملہ اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ شخص صحیح بس اسٹاپ پر اترنے سے محروم رہا اور اسے اگلے اسٹاپ تک 10 روپے اضافی کرایہ ادا کرنے کو کہا گیا۔

معلومات کے مطابق ریٹائرڈ بیوروکریٹ آر ایل مینا کو آگرہ روڈ پر واقع کنوٹہ بس اسٹانڈ پر اترنا تھا لیکن کنڈکٹر نے انہیں اسٹاپ کے بارے میں نہیں بتایا جس کے بعد بس اگلے اسٹاپ پر پہنچ گئی۔

جب کنڈکٹر نے مینا سے اضافی کرایہ طلب کیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا لیکن انہوں نے کرایہ دینے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جب کنڈکٹر نے مینا کو دھکا دیا تو اس نے کنڈکٹر کو تھپڑ مارا جس کے بعد کنڈکٹر نے ان پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد کنڈکٹر نے اس بزرگ افسر کی بری طرح پٹائی کی۔ اس لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شکریہ: ڈی این اے انڈیا