حیدرآباد

امریکہ اور جاپان کے دورہ سے ڈپٹی چیف منسٹر کی واپسی

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ کا امریکہ اور جاپان کا سرکاری دورہ جو 24 ستمبر سے شروع ہوا تھا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ کا امریکہ اور جاپان کا سرکاری دورہ جو 24 ستمبر سے شروع ہوا تھا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
تمام محکموں کے عہدیدار آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں: بھٹی وکرامارکہ
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
تلنگانہ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں: بھٹی وکرامارکہ

ان کے ساتھ اسپیشل چیف سکریٹری فینانس پی رام کرشن راؤ، سکریٹری محکمہ انرجی رونالڈ راس اور ایس سی سی ایل کے سی ایم ڈی این بلرام شامل تھے۔ یہ ٹیم جمعہ کو حیدرآباد واپس ہوئی۔

دورے کے دوران، بنیادی توجہ جدید ترین سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز، اعلیٰ پیداواری مائننگ مشنری، اور ورچوئل رئیلٹی کے ذریعہ حفاظتی پروٹوکولز کا مشاہدہ کرنے پر مرکوز تھی، جنہیں حکومت تلنگانہ میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکہ اور جاپان میں ریاستی کے وفد نے ماینکس2024 بین الاقوامی کان کنی نمائش میں، کوماٹسو، ہٹاچی اور کیٹرپلر جیسی ممتاز کمپنیوں سے جدید ترین بیلچوں، ڈمپرز، مسلسل کان کنی کی مشینوں اور حفاظتی نظاموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے ایس سی سی ایل کے سی ایم ڈی ین بلرام پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ پیداواری مشنری کی خریداری کریں اور ایس سی سی ایل کو خطرے سے پاک کاروباری ادارے میں تبدیل کرنے جدید حفاظتی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔اطلاعات کے مطابق دورہ جاپان کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے جاپانی الیکٹرانکس کمپنی متشیبا کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔