انٹرٹینمنٹ

تبو کی فلم ‘خفیہ‘ کا ٹریلر ریلیز

فلم خفیہ نیٹ فلیکس پر 5اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹریلر میں تبو، کرشنا مہرا کا کردار ادا کرتی نظر آ ہی ہیں جو را کے لئے ایجنٹ کے طور کام کرتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تبو کی آنے والی فلم خفیہ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

فلم ساز وشال بھاردواج کی فلم خفیہ میں تبو اور علی فضل کا مرکزی کردار ہے۔ فلم خفیہ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

فلم خفیہ نیٹ فلیکس پر 5اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹریلر میں تبو، کرشنا مہرا کا کردار ادا کرتی نظر آ ہی ہیں جو را کے لئے ایجنٹ کے طور کام کرتی ہیں۔

فلم میں تبو کو ہندوستان کے دفاعی راز کو بیچنے والے جاسوس کا پتہ لگانے کا کام سونپا گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف علی فضل، دیو کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، جس پر غدار ہونے کا شبہ ہے۔

فلم میں فضل کے کردار کو ’غدار‘ کہا جاتا ہے۔ ایسے میں وہ یہ کہہ کر اپنا بچاؤ کرتے ہیں ’میری سوچ اس ملک میں سب سے بہت آگے ہے اور میرا یہی جرم ہے، لیکن میں غدار نہیں ہوں۔ میں ایک محب وطن ہو۔