جموں و کشمیر

مودی حکومت میں جموں وکشمیر ملی ٹنسی ہاٹ سپاٹ سے ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے: امیت شاہ

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: 'اپنے دو روزہ دورے پر جموں کے لیے روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں آج بی جے پی کے سنکلپ پترا کا آغاز کروں گا اور کل کاریا کارتا سمیلن میں اپنے کاریوں کے ساتھ بات چیت کروں گا'۔

جموں: جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ رہے ہیں۔اس دوران وہ جموں و کشمیر کے لئے پارٹی منشور جاری کریں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

جموں روانگی سے قبل انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت جموں و کشمیر امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘تعلمی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ یہ خطہ دہشت گرد ہاٹ سپاٹ سے ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہوا ہے’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘اپنے دو روزہ دورے پر جموں کے لیے روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں آج بی جے پی کے سنکلپ پترا کا آغاز کروں گا اور کل کاریا کارتا سمیلن میں اپنے کاریوں کے ساتھ بات چیت کروں گا’۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ دن کے چار بجے جموں پہنچیں گے اور ہوٹل انوتھم میں پارٹی منشور جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں شام کو ان کی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ ہوگی اور وہ پارٹی کارکنوں کے وفود سے بھی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا ہے کہ وزیر داخلہ ہفتے کو ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں میں اور اس کے گرد و پیش سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دو مقامات پر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں بی جے پی کی طرف سے چنی علاقے میں ایک ہوٹل میں قائم میڈیا سینٹر بھی شامل ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کی پولنگ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی پولنگ بالترتیب 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔