حیدرآباد

ریونت ریڈی کی ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری تقریب،ٹریفک پابندیاں

ڈی جی پی نے کہاکہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے احتیاط برت رہے ہیں کہ چیف منسٹر کی حلف برداری تقریب میں آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حیدرآباد: ڈی جی پی روی گپتا نے کہاکہ ایل بی اسٹیڈیم میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حلف برداری کی تقریب کے انتظامات جاری ہیں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی روی گپتا، سی پی سندیپ شنڈالیہ اور جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے مشترکہ طور پر ایل بی اسٹیڈیم میں جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

ڈی جی پی نے کہاکہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے احتیاط برت رہے ہیں کہ چیف منسٹر کی حلف برداری تقریب میں آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اُنہوں نے مزید بتایاکہ چیف منسٹر کی حلف برداری تقریب کے تناظر میں کل سے ایل بی اسٹیڈیم کے احاطہ میں ٹریفک پابندیاں نافذ رہیں گی۔ ڈی جی پی روی گپتا نے کانگریس لیڈرس کا کہنا ہے کہ تقریب میں تقریباً  ایک لاکھ لوگوں کی شرکت یقینی ہے۔

واضح رہے کہ ایل بی اسٹیڈیم میں 30 ہزار افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ وہ باقی ہجوم کیلئے اسٹیڈیم کے باہر ایل ای ڈی اسکرینیں لگائیں گے۔