تلنگانہ

ریونت ریڈی اخلاق سے عاری قائد: کے سی آر

صدر بی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے چند رشیکھر راؤ نے کہا کہ کاماریڈی میں کانگریس کے ریاستی صدر اے ریونت ریڈی کو ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا طئے ہے۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے چند رشیکھر راؤ نے کہا کہ کاماریڈی میں کانگریس کے ریاستی صدر اے ریونت ریڈی کو ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا طئے ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار

آج کوڑنگل میں پارٹی امیدوار کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کا کردار داغدار رہا ہے۔

وہ بی آر ایس اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

کے سی آر نے کہا کہ مجھے اس بات پر ہنسی آتی ہے کہ جو شخص کوڑنگل میں کامیاب ہوگا یا نہیں اس کا پتہ نہیں مگر اس نے مجھ سے مقابلہ کرنے کیلئے کاماریڈی کا رخ کرلیا شائد اس شخص کو نہیں معلوم کہ کاماریڈی کے عوام اس شخصی کو شکست سے دوچار کرنے کا تہیہ کرلیا ہے کے سی آر نے کہا کہ جس طرح کاماریڈی کے عوام نے اس شخص کو شکست سے دوچار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اُس طرح آپ لوگ بھی اس طرح کی تاریخ دہرائیں۔ میں عوام سے اپیل کررہا ہوں کوڑنگل اور تلنگانہ پر چھائی نحوست سے نجات حاصل کرنا ہے۔

یہ لوگ سیاست میں رہنے کے قابل نہیں ہیں جبکہ سیاست میں رہنے والوں کے پاس عوام سے محبت کا نظریہ اور منشور کا حامل ہونا چاہئے۔ زمینوں پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے۔ مگر ریونت ریڈی نیند سے بیدار ہوتے ہی پیسہ کی بات کرتے ہیں کیا اس کو سیاست کہا جاسکتا ہے؟

میں کوڑنگل کے عوام سے اپیل کررہا ہوں کہ میری بات کو مان کر بی آر ایس امیدوار نریندر ریڈی کو کامیاب بنائیں۔ کے سی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ھرانی پورٹل کو خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے گا۔

اس کا مطلب صاف ہے کہ بدعنوان عہدیداروں اور درمیانی افراد کا جنگل راج شروع کردیا جائے گا جبکہ بی آ رایس حکومت کی برقرار ی سے کوڑنگل کے دس ہزار کسانوں کو سالانہ فی کس16,000روپے مدد کی گارینٹی ملے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کو بی آر ایس رکن اسمبلی کی وفاداری خریدنے کی کوشش میں 50لاکھ روپے کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں جیل بھی بھیجا گیا مگر وہ آج بھی اُسی مزاج کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہیں اپنے کئے پر نہ شرمندگی ہے اور نہ ہی پشیمانی ہے۔ وہ خود کو اعلیٰ درجہ کے عوامی قائد تصور کررہے ہیں مگر ان کی چیف منسٹر بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کانگریس کو 20سے زیادہ حلقوں پر کامیابی حاصل ہونا مشکل ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ کانگریس ایک دھوکہ باز پارٹی ہے اور عوام کو اس جماعت سے چوکس اور چوکنا رہنا چاہئے۔

کے سی آر نے مزید کہا کہ کانگریس نے ہماری رائے لئے بغیر تلنگانہ کو آندھرا پردیش میں ضم کردیا تھا اور یہاں کے عوام کو ناکردہ گناہوں کی 60 سال تک سزا بھگتنی پڑی۔ کانگریس، اپنے پانچ دہوں کے اقتدار میں عوام کو پینے کا صاف پانی اور زراعت کیلئے پانی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی۔

برقی کی فراہمی سنگین مسئلہ بنا رہا۔ اب کانگریس قائدین کہہ رہے ہیں کہ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کی مالی مدد سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے۔ رقومات کو ضائع کیا جارہا ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ اگر بی آر ایس تیسری بار حکومت بناتی ہے تو رعیتو بندھو اسکیم کو نہ صرف برقرار رکھا جائے گا بلکہ امدادی رقم کو 10,000 روپے سے بڑھا کر16,000 روپے فی ایکڑ کردیا جائے گا۔

کے سی آر نے کہا کہ کانگریس، کسانوں کو زندگی میں مارنا چاہتی ہے اور ہم کسانوں کو باعزت پروقار زندگی بسر کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے بی آ رایس کی کامیابی ضروری ہے۔

a3w
a3w