تلنگانہ
تلنگانہ عوام کے خواب کو پوراکرنے کی کوشش ریونت ریڈی کریں گے:مانک راو ٹھاکرے
تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ سونیاگاندھی کی سالگرہ تلنگانہ کیلئے کافی اہم دن ہے کیونکہ سونیاگاندھی نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دیا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ سونیاگاندھی کی سالگرہ تلنگانہ کیلئے کافی اہم دن ہے کیونکہ سونیاگاندھی نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دیا تھا۔
ہم تمام کو چاہئے کہ ہم اس تلنگانہ کو مضبوط بنائیں۔حکومت تمام طبقات سے انصاف کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے حیدرآباد میں پارٹی ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں منعقدہ سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیا تاہم تلنگانہ کو دس سال میں کسی اور سمت لے جانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کی سونچ کے مطابق ریاست کے عوام کیلئے ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ کے عوام کے خواب کو پوراکرنے کی کوشش ریونت ریڈی وزیراعلی اوران کے وزرا کریں گے۔