حیدرآباد

ٹی پی سی سی کا نیا صدر مقرر کرنے ریونت ریڈی کی خواہش

ریونت ریڈی جو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہیں، صدر کی حیثیت سے ان کی معیاد آئندہ ماہ جولائی میں ختم ہوجائے گی۔ ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں بتایا کہ کانگریس ہائی کمان صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے نئے صدر کی تلاش میں ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرو تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ اے آئی سی سی کو مطلع کرچکے ہیں کہ ریاستی یونٹ کانیا صدر مقرر کریں کیونکہ ان کی تین سالہ میعاد مکمل ہونے کو ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

ملک کے صدر مقام دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ انہوں نے اپنی میعاد کے دوران اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کے ساتھ قیادت کی ہے۔

 ریونت ریڈی کو27 جون2021 میں تلنگانہ پردیش کانگریس کا صدر بنایا گیا تھا، انہوں نے اسی سال7 جولائی کو اس ذمہ داری کا چارج لیا تھا اور ان کی تین سالہ میعاد رواں سال 7 جولائی کو ختم ہونے والی ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ ”میں نے صدر کانگریس ملکارجن کھر گے اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری (تنظیمی امور) کے سی وینو گوپال چاری سے خواہش کرچکا ہوں کہ ٹی پی سی سی کے نئے صدر کا تقرر کریں کیونکہ میری تین سالہ میعاد 7جولائی کو ختم ہونے والی ہے۔

ریڈی نے کہا کہ وہ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سے اس بات کی خواہش کرچکے ہیں کہ وہ، انہیں (ریونت ریڈی)پردیش کانگریس تلنگانہ کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیں اور میری جگہ اہل قائد کو نیا ٹی پی سی سی کا صدر مقرر کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں پارٹی، مناسب فیصلہ کرے گی۔ ریونت ر یڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے 119 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 64 نشستیں حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ میں بی آر ایس سے اقتدار چھین لیا۔ رواں سال مئی میں منعقدہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے8 ایم پیز کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی اے این ایس کے مطابق تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیاکہ وہ، اپنے دور اقتدار میں ارکان مقننہ کی سیاسی فاداریاں تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے پر عوام سے معذرت خواہی کریں۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر کو انحراف انجینئرنگ پر معذرت خواہی کرنی چاہئے۔

انحراف کے مسئلہ پر اظہار خیال کرنے کا کے چندر شیکھر راؤ کو کوئی اخلاق حق نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے دعویٰ کیا کہ وہ کے سی آر ہی تھے جنہوں نے انحراف کو شروع کیا تھا اور کے سی آر نے 61 ارکان اسمبلی اور کونسل کو خریدا تھا۔

دہلی میں اخبارنویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مطالبہ کیاکہ بی آر ایس سپریمو کو شہیدان تلنگانہ یادگار آکر انحراف کی حوصلہ افزائی کرنے پر معذرت خواہی کرنی چاہئے۔

بی آر ایس کے5ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرانے کے غلط اقدام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کے ٹی آر اور ٹی ہریش راؤ نے اپنے بیانات میں یہ کہا تھا کہ کانگریس حکومت، 100 دنوں میں گرجا ئے گی۔ بی جے پی قائدین نے بھی اس طرح کے بیانات دئیے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی آ رایس کے صفایا کے باوجود کے سی آر نیند سے بیدار نہیں ہوئے ہیں۔ بی آر ایس کا ووٹ شیئر16 فیصد تک گر گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو شکست دینے کیلئے بی آ رایس نے بی جے پی کی مدد کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کل تک کے سی آر، پارٹی کے ارکان اسمبلی کو اپنے قریب آنے نہیں دیتے تھے، آج وہ، اپنے قائدین اور ایم ایل ایز کیلئے فام ہاوز کے دروازے کھولدئیے ہیں۔

تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کی دعوت قبول نہ کرنے پر انہوں نے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی، سینئر قائدٹی جیون ریڈی کے تجربہ اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی جیون ریڈی کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا فائدہ اٹھانے کیلئے اپوزیشن کوشاں ہے۔

نمائندہ منصف کے مطابق چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہیں، صدر کی حیثیت سے ان کی معیاد آئندہ ماہ جولائی میں ختم ہوجائے گی۔ ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں بتایا کہ کانگریس ہائی کمان صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے نئے صدر کی تلاش میں ہے۔

 اے آئی سی سی کی جانب سے جس کسی کو بھی صدر کے عہدے پر فائز کیا جائے گا وہ ان کے ساتھ کام کرنے تیار ہیں۔ نئے صدر کے عہدے کیلئے ان کی کوئی ترجیحات نہیں ہے۔ جو بھی عہدہ سنبھالیں گے تنظیمی امور کو چلانے کیلئے وہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

 ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے8نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اطمینان بخش مظاہرہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ بی جے پی کو پارلیمانی انتخابات میں اس لئے فائدہ ہوا کیونکہ  بی آ رایس نے  بی جے پی کے حق میں مکمل دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

a3w
a3w