تلنگانہ

ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا جاری

سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، پی سی سی کے سابق صدر ایم پی اتم کمار ریڈی نے وویکانند چوراستہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

حیدرآباد: حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے، عوامی مسائل کی نشاندہی اورکانگریس کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے مقصد سے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا زور و شور سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات

 انہوں نے اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے چیئرمین مہیشور ریڈی کی قیادت میں نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون میں ہاتھ سے ہاتھ جوڈو یاترا کی۔

 بعد ازاں سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، پی سی سی کے سابق صدر ایم پی اتم کمار ریڈی نے وویکانند چوراستہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔