حیدرآباد

ریونت ریڈی کے انداز والی گنیش مورتی موضوعِ بحث

ونائکا چوتھی کے موقع پر فشریز کارپوریشن کے چیرمین میٹو سائی کمار کی سرپرستی میں ''تلنگانہ رائزنگ'' کے نام سے ایک خصوصی ونائکا منڈپم قائم کیا گیا۔

حیدرآباد: ونائکا چوتھی کے موقع پر فشریز کارپوریشن کے چیرمین میٹو سائی کمار کی سرپرستی میں ”تلنگانہ رائزنگ” کے نام سے ایک خصوصی ونائکا منڈپم قائم کیا گیا۔

اس منڈپم میں نصب گنیش کی مورتی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔ گنیش کی اس مو رتی میں کپڑوں کی شباہت چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملتی جلتی ہے۔

یہ مو رتی عقیدت مندوں اور عوام میں دلچپسی پید ا کر رہی ہے۔ جہاں کچھ لوگ مورتی کو دیکھنے کے بعد اس آئیڈئیے کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ کی رائے ہے کہ اسے سیاسی رنگ دینامناسب نہیں ہے۔

اس تناظر میں، ”تلنگانہ رائزنگ ونائکا” موضوع بحث بن گیا ہے۔