شمالی بھارت
شائستہ پروین کی گرفتاری پر انعامی رقم بڑھادی گئی
قتل کے پانچ ملزمین عتیق احمد، بیوی شائستہ پروین، بھائی اشرف اور ان کے بیٹوں کے خلاف نامزد جبکہ نو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ فرار چل رہی ہیں۔ گرفتاری نہ ہونے پر ان کے خلاف انعامی رقم 25ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔
پریاگ راج: وکیل امیش پال قتل واردات میں ملزم بنائی گئیں شہ زور لیڈر عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کی گرفتاری پر پولیس نے انعامی رقم 25ہزار سے بڑھا کر50ہزار کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شائستہ پروین کی گرفتاری پر انعامی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ان کے خلاف 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 24فروری کو راجو پال قتل کے گواہ امیش پال اور اس کےد و سیکورٹی اہلکاروں کا گولی اور بم مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
اس قتل کے پانچ ملزمین عتیق احمد، بیوی شائستہ پروین، بھائی اشرف اور ان کے بیٹوں کے خلاف نامزد جبکہ نو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ فرار چل رہی ہیں۔ گرفتاری نہ ہونے پر ان کے خلاف انعامی رقم 25ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔