شمال مشرق

آرجی کار اسپتال عصمت ریزی کیس،راہول گاندھی کے تبصرہ سے ترنمول کانگریس ناراض

راہول گاندھی کا یہ تبصرہ انڈیا اتحاد کی تیسری سب سے بڑی جماعت ترنمول کانگریس کو ناگوار بھی گزرسکتا ہے۔ترنمول لیڈر کنال گھوش نے ایکس پوسٹ پر راہل کے تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

کلکتہ: پرینکا گاندھی کے تبصرے کے بعد اب راہل گاندھی نے آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف نے بدھ کو ایک ایکس ہینڈل پوسٹ میں آر جی کار اسپتال اسکینڈل کی مذمت کی اور اسپتال انتظامیہ، مغربی بنگال حکومت کی پولیس انتظامیہ کی تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن

راہل گاندھی کا یہ تبصرہ انڈیا اتحاد کی تیسری سب سے بڑی جماعت ترنمول کانگریس کو ناگوار بھی گزرسکتا ہے۔ترنمول لیڈر کنال گھوش نے ایکس پوسٹ پر راہل کے تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

راہول نے ایکس پوسٹ پر لکھاہے کہ کلکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے ہولناک واقعے سے پورا ملک صدمے میں ہے۔

اس طرح سے اسے وحشیانہ، غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ طبی برادری اور خواتین میں عدم تحفظ کی فضا ہے یہ عیاں ہے۔ اس واقعے نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اگر میڈیکل کالج جیسی جگہوں پر ڈاکٹر محفوظ نہیں ہیں تو پھر والدین اپنی بیٹیوں کو پڑھنے کے لیے کیسے بھیجیں گے؟

اس کے علاوہ، 2012 کے دہلی اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے، رائے بریلی سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ نے سوال کیا کہ نربھیا کیس کے بعد بنائے گئے سخت قوانین بھی اس طرح کے جرائم کو روکنے میں ناکام رہے؟۔

 راہول نےلکھاہے کہ ہاتھرس سے اناؤ اور کٹھوعہ سے کولکاتہ تک، ہر پارٹی اور سماج کے ہر طبقے کو خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سنجیدگی سے بحث کرنے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متاثرہ ڈاکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھاہے کہ میں اس ناقابل برداشت درد کے دوران متاثرہ کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 انہیں ہر حال میں انصاف ملنا چاہئے اور مجرموں کو ایسی سزا ملنی چاہئے جس سے معاشرے میں ایک مثال قائم ہو۔پیر کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایکس ہینڈل میں آر جی کارکیس کی سخت مذمت کی اور اس معاملے کو اٹھایا۔ کام کی جگہ پر خواتین کی حفاظت۔ تاہم انہوں نے ریاستی حکومت یا پولیس کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا۔

a3w
a3w