جرائم و حادثات

کرنال میں رائس مل کی عمارت منہدم، دو مزدور ہلاک، متعدد زخمی

ہریانہ میں کرنال ضلع کے تراوڑی قصبے میں منگل کی صبح شیو شکتی رائس مل کی تین منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کرنال ضلع کے تراوڑی قصبے میں منگل کی صبح شیو شکتی رائس مل کی تین منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ علی الصبح تقریباً 3.30 بجے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے کلپنا چاولہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ذریعہ
یواین آئی