دہلیسوشیل میڈیا

مسلمانوں کا مکمل بائیکاٹ کرو : پرویش ورما

دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے اتوار کے دن ایک فرقہ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ایک تقریب کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ بعض مقررین نے نفرت بھڑکانے والی تقاریر کی تھیں۔

دہلی پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس(شاہدرہ) آر ستیہ سندرم نے بتایا کہ پولیس کی اجازت نہ لینے پر منتظمین کے خلاف معاملہ درج ہوا۔

تقریب کا اہتمام کئی ہندو تنظیموں بشمول وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے کیا تھا۔وشوا ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ انہیں ایف آئی آر کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے اتوار کے دن ایک فرقہ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا۔

شمال مشرقی دہلی میں ایک ہندو نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ ہوا تھا جس سے خطاب میں پرویش ورما نے کہا کہ اُس فرقہ کو سیدھا کرنے کا واحد راستہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہے۔

انہوں نے حاضرین ِ جلسہ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ لوگ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں؟ جاریہ ماہ سندر نگری میں 19 سالہ منیش کو چھرا گھونپ کر ہلا کردیا گیا تھا۔

پولیس نے تمام ملزمین عالم‘ بلال اور فیضان کو گرفتار کرلیا تھا اور اس نے ہلاکت کی وجہ پرانی رنجش بتائی تھی۔ دہلی پولیس نے اتوار کے دن کہا کہ وہ مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن میں منعقدہ احتجاجی جلسہ کی تفصیلا ت اکٹھا کررہی ہے۔ منتظمین نے اس جلسہ کے لئے اجازت نہیں لی تھی۔

a3w
a3w