حیدرآباد

ریونت ریڈی پر پاگل پن سوار: دیاکرراؤ

دیا کر راؤ نے کہا کہ ان کے والد1600 ایکراراضی کے مالک تھے مگر آج صرف100 ایکر ہی اراضی ہی باقی رہ گئی ہے۔ ریونت ریڈی کو بلاک میلر قرار دیتے ہوئے وزیر پنچایت راج نے کہا کہ ریونت ریڈی پیدل یاترا کے نام پر کار میں سفر کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے کہا کہ صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی پر پاگل پن سوار ہے اور وہ صرف بکنا جانتے ہیں۔ آج جنگاؤں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ریونت ریڈی یہ ثابت کرتے ہیں کہ میں نے غیر قانونی اراضیات پر قبضہ کیا ہے تو وہ عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد

 دیا کر راؤ نے کہا کہ ان کے والد1600 ایکراراضی کے مالک تھے مگر آج صرف100 ایکر ہی اراضی ہی باقی رہ گئی ہے۔ ریونت ریڈی کو بلاک میلر قرار دیتے ہوئے وزیر پنچایت راج نے کہا کہ ریونت ریڈی پیدل یاترا کے نام پر کار میں سفر کررہے ہیں۔

دیا کر راؤ نے کہا کہ وہ 15اراکین کے ہمراہ چندرا بابو نائیڈو سے موافق تلنگانہ مکتوب حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ جبکہ ریونت ریڈی مخبرکا کردار ادا کررہے تھے۔

جب تمام قائدین کے خلاف مقدمات دائر کئے جارہے تھے صرف ریونت ریڈی ایسے قائد تھے جن کے خلاف تحریک تلنگانہ کے دوران ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ریونت ریڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کہ دیا کر راؤ ناخواندہ ہیں اور منحوس ہیں، ان کی وجہ سے تلگودیشم پارٹی کی کشتی ڈوب گئی تھی۔

 پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی نار کہاہے کہ میں نے صرف انٹر میڈیٹ تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کی کشتی میں نے نہیں بلکہ ریونت ریڈی جیسے قائدین نے ڈبوئی تھی۔