شمالی بھارت

آر ایل ڈی، انڈیا بلاک چھوڑے گی؟ قیاس آرائی ختم

راشٹریہ لوک دل(آر ا یل ڈی) نے کہا ہے کہ وہ انڈان بلاک میں برقراررہے گی۔ پارٹی صدر جینت چودھری نے ورکرس سے خطاب میں کہاکہ اپوزیشن انڈیا بلاک کے تمام شرکا ء کو چاہئے کہ وہ اپنے زیر اثر علاقوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل(آر ا یل ڈی) نے کہا ہے کہ وہ انڈان بلاک میں برقراررہے گی۔ پارٹی صدر جینت چودھری نے ورکرس سے خطاب میں کہاکہ اپوزیشن انڈیا بلاک کے تمام شرکا ء کو چاہئے کہ وہ اپنے زیر اثر علاقوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
آر ایل ڈی کا انڈیا اتحاد چھوڑ دینے پر غور
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

میڈیا سے بات چیت میں جینت چودھری نے کہاکہ اُن کی پارٹی انڈیا بلاک کی تائید کرتی ہے۔ اُنہوں نے اپنے پارٹی ورکرس سے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن کیمپ کیلئے عوامی تائید حاصل کریں۔

اِس کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائی ختم ہوگئی کہ آر ایل ڈی 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے میں شامل ہونے والی ہے۔

جینت چودھری نے اپنی پارٹی کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ 7 جنوری کے یووا سنسد ایونٹ پر توجہ مرکوز کریں جو میرٹھ میں ہوگا۔ اُنہوں نے کسانوں، خاص طورپر مغربی یوپی کے کاشتکاروں کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔

اُنہوں نے کسانوں سے کہاکہ وہ گنے کا بقایا اور اپنی پیداوار کے کم دام سے جڑے مطالبات منوانے کیلئے ریاست حکومت پر دباؤ ڈالیں۔