تلنگانہ کے نلگنڈہ میں آر ایم پی ڈاکٹر کی درندگی: خاتون کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کی کوشش
مہیش، جو کہ متاثرہ خاتون کا شناسا تھا بس کے انتظار میں کھڑی اس خاتون کو اپنی کار میں سوار کر کے لے گیا۔ دورانِ سفر اُس نے مشروب میں نشہ ملا کر خاتون کو پلایا، جس کے بعد اُس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پھر اسے قتل کرنے کی نیت سے دونوں ہاتھوں میں زہریلے انجیکشن دیے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے گررمپوڈ منڈل میں ایک آر ایم پی ڈاکٹر کی غیر انسانی حرکت نے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی۔
اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر مہیش نے اپنی سابقہ جان پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو اپنی کار میں بٹھایا، اسے نشہ آور مشروب دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کی نیت سے زہریلے انجیکشن لگا دیے۔
مہیش، جو کہ متاثرہ خاتون کا شناسا تھا بس کے انتظار میں کھڑی اس خاتون کو اپنی کار میں سوار کر کے لے گیا۔ دورانِ سفر اُس نے مشروب میں نشہ ملا کر خاتون کو پلایا، جس کے بعد اُس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پھر اسے قتل کرنے کی نیت سے دونوں ہاتھوں میں زہریلے انجیکشن دیے۔
اس دوران پٹرولنگ کرنے والی پولیس نے دیوراکونڈہ کی سمت جاتی ایک مشتبہ کار کو دیکھ کر تعاقب کیا۔ جونوتلا اسٹیج کو عبور کرنے کے بعد جب وہ کار کاچارم اسٹیج کی طرف مڑی تو پولیس نے دیکھا کہ ایک خاتون کو کار سے باہر پھینک دیا گیا۔ خاتون کے منہ سے جھاگ نکل رہاتھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آس پاس کی تلاشی لی اور ملزم مہیش کو وہیں سے گرفتار کر لیا۔
خاتون کو پہلے دیوراکونڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر عثمانیہ جنرل اسپتال، حیدرآباد بھیج دیا گیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگیی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی شکایت پر مہیش کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید جانچ شروع کر دی ہے۔