دیگر ممالک

مصرف میں عمارت گرگئی ، 4 افراد ہلاک

فائر فائٹرز اور ایمبولینسیں زخمیوں کو نکالنے کے لیے منہدم عمارت میں پہنچے۔ دوسری جانب پراسیکیوشن نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

قاہرہ: مصر کے جنوبی صوبے قینا میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ کینا کے سیکورٹی ڈائریکٹر ایہاب طہ نے بتایا کہ التراماسا گاؤں میں عمارت گرنے سے تین بالغ اور ایک شیر خوار ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز

 اہلکار نے بتایا کہ فائر فائٹرز اور ایمبولینسیں زخمیوں کو نکالنے کے لیے منہدم عمارت میں پہنچے۔ دوسری جانب پراسیکیوشن نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

دریں اثنا، قینا کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد ابو کریشا نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کے لیے جدید ترین مشینیں استعمال کی گئیں اور متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

قینا جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل محمد الدیب نے کہا کہ زخمیوں میں سے زیادہ تر کو خراشیں آئی ہیں، جبکہ دو لوگوں کو فریکچر ہے۔

a3w
a3w