جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر میں سوار چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہاتھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کالور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوریہ بس ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر میں سوار چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کامقام دلخراش منظرپیش کررہاتھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔مہلوکین کی شناخت گُتی منڈل کے مامڈوروکو گاوں کے 45سالہ چناچیتینہ،45سالہ شری راملو،30سالہ سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔

زخمیوں میں بس ڈرائیور سمیت ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیاجن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔