حیدرآباد

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، 3 نوجوان ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت سریش، دنیش اور سُبیا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ نوجوان اپنی بائیک پر سوار ہوکر چننور کی سمت جارہے تھے

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع وائی ایس آرمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے چنارومنڈل حدود کے پالم پلی کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، بائیک سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت سریش، دنیش اور سُبیا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ نوجوان اپنی بائیک پر سوار ہوکر چننور کی سمت جارہے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔