آندھراپردیش
اے پی میں سڑک حادثہ۔ تلنگانہ کے ضلع کورٹ جج ہلاک
آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے ضلع کورٹ جج موہن راو ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے ضلع کورٹ جج موہن راو ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے جگم پیٹ منڈل کے راماورم گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کو پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی جس کے بعد کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور اس کار نے وین کو ٹکر دے دی۔
حادثہ میں ضلع جج کے بشمول کار ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔