آندھراپردیش

اے پی کے کاکناڈا ضلع میں سڑک حادثہ۔تین افرادہلاک اوردیگر تین شدید زخمی

یہ حادثہ ضلع کے کرلم پوڑی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیااور یہ کارسڑک کے کنارے ٹہرے 6افرادسے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: اے پی کے کاکناڈاضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اوردیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے کرلم پوڑی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیااور یہ کارسڑک کے کنارے ٹہرے 6افرادسے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدیدتھاکہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس شیلٹر میں انتظار کر رہے تھے اور کار اچانک تیز رفتاری سے آ کر ان سے ٹکراگئی۔
مقامی رکن اسمبلی جے نہرو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔