جرائم و حادثاتحیدرآباد

بنڈلہ گوڑہ میں سڑک حادثہ، رخسانہ بیگم اور کمسن جاں بحق (ویڈیو)

شہرحیدرآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ بنڈلہ گوڑہ میں ایک ٹرک نے ایک بائک کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ بنڈلہ گوڑہ میں ایک ٹرک نے ایک بائک کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

رخسانہ بیگم جو بیٹی کے ساتھ بائیک کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھیں‘برسرموقع جاں بحق ہوگئیں جبکہ بائک چلانے والا شخص اور ان کا بیٹا دونوں زخمی ہوگئے۔

پولیس نے زخمی باپ بیٹے کو فوری ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا۔