سوشیل میڈیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے

مارک زکربرگ نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انھوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

واشنگٹن: فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئر کی ہے، 38 سالہ مارک نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے کئی شائقین کو کافی حیران کردیا۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں ، انہوں نے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ مارک زکربرگ نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انھوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کوویڈ کے دوران انھیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انھوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔

a3w
a3w